ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ٹریکٹر کا مالک اپنے ہی ٹریکٹر کی زد میں آکر ہوگیا ہلاک

منگلورو: ٹریکٹر کا مالک اپنے ہی ٹریکٹر کی زد میں آکر ہوگیا ہلاک

Mon, 22 Jun 2020 21:38:36    S.O. News Service

منگلورو،22؍جون (ایس او نیوز) کوناجے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دردناک حادثہ پیش جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا مالک ہی اپنے ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک شخص گدگ کا رہنے والا تھا مگر پچھلے کچھ عرصے سے منگلورو میں ٹریکٹر سے مٹی اور پتھر نکالنے اور ڈھونے کا کام کیا کرتا تھا۔ وہ اپنا ٹریکٹر خود ہی چلایا کرتا تھا۔ آج 22جون کو وہ کام پر نہیں گیا تھابلکہ اس نے مٹی نکالنے کے کام کے لئے ایک ڈرائیور کو بلالیا تھا جب وہ ڈرائیور کا م پورا کرکے دوپہر کے وقت اندرونی راستے سے ٹریکٹر واپس لارہا تھا تو ٹریکٹر کا مالک اپنے موٹر بائک میں اسی راستے سے اس شخص تک پہنچنے کے لئے آرہاتھا۔ مبینہ طور پر اس دوران ٹریکٹر اور بائک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا مالک بائک سے نیچے گر گیا اور اس کا سر ٹریکٹر کے ٹائر کی زدمیں آگیا۔ اور بائک سوار ٹریکٹر کا مالک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی منگلورو ساؤتھ اور کوناجے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔


Share: